خیبر پختونخوا پولیس نے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی لیگل سٹی ٹریفک پشاور سیف الرحمن (بی ایس-17) کا تبادلہ کر کے انہیں اپنے ہی پے اور سکیل میں ایس پی ٹریفک وارڈن بنوں تعینات کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایس پی ٹریفک وارڈن بنوں احسان الدین (بی ایس-17) کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات کمانڈنٹ سپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) سی پیک خیبر پختونخوا کے سپرد کر دی گئی ہیں جہاں وہ اپنے ہی پے اور سکیل میں بطور ایس پی فرائض سرانجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پرائیویٹ سکیم کے ذریعے حج کے خواہش مند شہریوں کے لیے اہم خبر
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبادلے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے سیکشن 17(4) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیے گئے ہیں جن کا اطلاق فی الفور ہوگا۔





