خیبرپختونخوا میں پولیس افسران کے تبادلے

Pakistan SCO Summit 2026

خیبر پختونخوا پولیس نے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی لیگل سٹی ٹریفک پشاور سیف الرحمن (بی ایس-17) کا تبادلہ کر کے انہیں اپنے ہی پے اور سکیل میں ایس پی ٹریفک وارڈن بنوں تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس پی ٹریفک وارڈن بنوں احسان الدین (بی ایس-17) کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات کمانڈنٹ سپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) سی پیک خیبر پختونخوا کے سپرد کر دی گئی ہیں جہاں وہ اپنے ہی پے اور سکیل میں بطور ایس پی فرائض سرانجام دیں گے۔

یہ  بھی پڑھیں : پرائیویٹ سکیم کے ذریعے حج کے خواہش مند شہریوں کے لیے اہم خبر

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبادلے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے سیکشن 17(4) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیے گئے ہیں جن کا اطلاق فی الفور ہوگا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top