نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ، وزیردفاع نے پیپلز پارٹی کو آئینہ دکھا دیا

نئے صوبوں کے معاملے پر وزیردفاع نے پیپلز پارٹی کو آئینہ دکھا دیا

Pakistan SCO Summit 2026

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ موجودہ سیاسی اور انتظامی نظام میں اختیارات کا چند ہاتھوں میں ارتکاز تمام خرابیوں کی جڑ ہے، اور جمہوریت کو حقیقی معنوں میں گراس روٹ لیول پر پنپنے کے لیے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ناگزیر ہو چکی ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے خیالات میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے اختیارات کی منتقلی کا جو آئینی اصول طے کیا گیا تھا، بدقسمتی سے اس پر اس کی اصل روح کے مطابق دیانت داری سے عمل درآمد نہیں کیا گیا۔؎

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ناموں یا لیبلز سے ہٹ کر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ موجودہ نظام کی اصلاح کی جائے، خواہ اس کے لیے ملک کی موجودہ 36 ڈویژنز کو بنیاد بنایا جائے یا کوئی نئی انتظامی و جغرافیائی سکیم وضع کی جائے۔

 یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے کیسے بنیں گے؟ وفاقی وزیر قانون نے فارمولا پیش کردیا

وزیر دفاع کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جب تک عام آدمی کو اختیارات اور وسائل کے ثمرات نہیں ملتے، جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top