امریکا میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں نے 14 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

امریکا میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں نے 14 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Pakistan SCO Summit 2026

امریکا میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں مزید ریکارڈ اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہےجس کے بعد ایندھن کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید تنازع اور روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ سپلائی متاثر ہونے کے انہی خدشات کے براہِ راست اثرات اب امریکی صارفین کے گھریلو بجٹ پر منتقل ہو رہے ہیں۔

امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن (AAA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں گیسولین کی اوسط قیمت 4.14 ڈالر فی گیلن تک جا پہنچی ہے۔

اس اضافے نے 2012 میں قائم ہونے والا 3.83 ڈالر فی گیلن کا 14 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جو کہ گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اس تند و تیز اضافے سے نہ صرف عام شہریوں کے سفری اخراجات بڑھیں گے بلکہ اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل اور دیگر خدمات کی لاگت میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان بھی آ سکتا ہے۔ اگر عالمی تنازعات کے باعث تیل کی در آمدات مزید متاثر ہوئیں تو ایندھن کی قیمتیں تمام پرانے ریکارڈز مٹا کر نئی بلند ترین سطح کو چھو سکتی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top