کندھ کوٹ: کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر سوکر موڑ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سوکر موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کوچ بے قابو ہوکر سڑک پر الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال تنگوانی اور تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نئے صوبوں کے قیام کو پشاور کے طلباء نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری قرار دے دیا
ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو مزید علاج کے لیے سکھر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔





