شہزادہ ہیری اور میگھن ’’پرائیویٹ سیٹیزن’‘ قرار، وجہ کیا بنی؟

شہزادہ ہیری اور میگھن شاہی خاندان کے غیر فعال ارکان ہی رہیں گے: شہزادہ چارلس کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے غیر فعال ارکان کی حیثیت سے ہی رہیں گے اور برطانیہ واپسی کے باوجود وہ کوئی سرکاری شاہی ذمہ داریاں انجام نہیں دیں گے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ کی جانب سے اعلیٰ حکومتی حکام کو ارسال کردہ ایک خط میں دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ سن 2020 میں شاہی فرائض سے دستبرداری کے بعد سے یہ جوڑا شاہی القابات کے باقاعدہ استعمال سے گریز کر رہا ہے، اور مستقبل میں بھی وہ کسی بھی فلاحی یا سماجی سرگرمی میں مکمل طور پر نجی حیثیت ہی میں شریک ہوں گے۔

خط میں سکیورٹی کے معاملے پر بھی پوزیشن واضح کی گئی ہے کہ اس حوالے سے تمام فیصلے متعلقہ پولیس اداروں کی صوابدید پر ہیں، جبکہ عوامی وسائل یا سرکاری مراعات سے متعلق کسی بھی قسم کے سوال کی صورت میں براہِ راست بکنگھم پیلس سے رجوع کیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانوی بادشاہ سے ملاقات، کپتان بابراعظم نے اہم تحفہ پیش کیا

شاہی محل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وضاحت کا بنیادی مقصد شہزادہ ہیری اور میگھن کی حیثیت کے گرد موجود تمام ابہام کا خاتمہ کرنا ہے، بالخصوص سکیورٹی کے امور پر، کیونکہ شہزادہ ہیری برطانوی پولیس کی سرکاری سکیورٹی کی بحالی کے لیے طویل عرصے سے قانونی اور حکومتی سطح پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top