اسلام آباد: یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یومِ بحریہ کی مناسبت سے یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
🚨🚨یومِ بحریہ
اسلام آباد: نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر یومِ بحریہ کی پروقار تقریب، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی، پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور نیوی سویلینز کے ساتھ ساتھ شہداء کے اہلِ خانہ شریک pic.twitter.com/lfLyhAKYOi— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) September 8, 2026
چیف آف دی نیول اسٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا یومِ پاک بحریہ پر پیغام: پاک بحریہ سمندروں کی مضبوط اور جدید ترین محافظ قوت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کے علاوہ شہداء کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور ملک کے دفاع کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔





