روس نے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے جاری تنازع کو حل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران دونوں رہنماوں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو مشرق وسطیٰ کے بحران کو سنبھالنے اور حالات کو بہتر بنانے کی کوششوں میں بھرپور دلچسپی رکھتا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی توانائی کے امور پر بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: مصر اور الجزائر جیسے ممالک بھی مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن سکتے ہیں، روسی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاض اور ماسکو کے درمیان شراکت داری کا فروغ ناگزیر ہے، اور اوپیک پلس کے تحت ہونے والا باہمی تعاون عالمی منڈی میں تیل کی رسد اور طلب میں توازن برقرار رکھنے میں انتہائی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔





