ایمل ولی خان نے امیر جماعت اسلامی کی بڑی دعوت قبول کرلی

ایمل ولی خان نے امیر جماعت اسلامی کی بڑی دعوت قبول کرلی

Pakistan SCO Summit 2026

جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے درمیان سیاسی قربتیں بڑھنے لگی ہیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سینیٹر ایمل ولی خان کو مہنگائی کے خلاف جاری دھرنوں میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے اے این پی کے صدر نے قبول کر لیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری احتجاجی تحریک پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق کے تحفظ اور مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام جمہوری اور سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسز اور لیوی کو فوری طور پر کم کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پٹرولیم لیوی اور مہنگی بجلی کا خاتمہ ہونے تک جماعت اسلامی کی ملک گیر احتجاجی تحریک پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: پشاور تعلیمی بورڈ کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ، ایمل ولی خان کا شدید ردعمل

دوسری جانب، سینیٹر ایمل ولی خان نے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی عملی جدوجہد کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسز کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے، جس کے حل کے لیے اجتماعی آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top