چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کا معاملہ،وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا

اگلا چیف الیکشن کمشنر کون ہوگا؟ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں رابطہ، اہم جواب بھی بھجوا دیا

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خط کا جواب بھجوا دیا ہے، جو انہیں موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خط میں الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کے لیے آئینی طریقہ کار پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے حوالے سے مشاورت آئینی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے پر بھی بات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈ کا وزیراعظم کو خط، چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے 2 ارکان کی فوری تعیناتی کا مطالبہ

واضح رہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے خط لکھا تھا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top