اپوزیشن لیڈ کا وزیراعظم کو خط، چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے 2 ارکان کی فوری تعیناتی کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈ کا وزیراعظم کو خط، چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے 2 ارکان کی فوری تعیناتی کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈرمحمودخان اچکزئی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی فوری تقرری کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر نے خط میں الیکشن کمیشن کے اہم عہدوں پر تقرری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر سمیت سندھ اور بلوچستان کے ارکان کی مدت 26جنوری 2025ءکو مکمل ہو چکی ہے اور اب تک اس پر تعینایاں نہیں ہو سکی ہیں ۔

خط کے متن کے مطابق اہم آئینی عہدوں کو فوری پُرکرنا الیکشن کمیشن کے تسلسل، آزادی اور ساکھ کیلئے ضروری ہے، الیکشن کمیشن کے اہم عہدوں پر تقرری میں تاخیر تشویش کا باعث ہے۔

محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے آئینی ذمہ داری فوری پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر،سندھ اور بلوچستان کے ارکان کی تعیناتی کیلئے فوری کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن کی مؤثرفعالیت کیلئے خالی عہدوں پر فوری تقرری ضروری ہے۔

Scroll to Top