برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 453 رنز پر آؤٹ، پاکستان پر 320 رنز کی برتری

Pakistan SCO Summit 2026

برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد اسے پاکستان کے خلاف 320 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 75 اور جیمی اسمتھ نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ڈین لارنس 65 اور ایمیلیوگے 60 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں:کھلاڑی بدلے مگر حالات نہ بدل سکے،تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹاپ آرڈر پھر ناکام

برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے انگلینڈ کی 320 رنز کی برتری ختم کرنا ہوگی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top