انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوگیا، کھلاڑی بدلے مگر حالات نہ بدل سکے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 8، دوسری 14، تیسری 24 اور چوتھی 26 رنز پر گری۔ اوپنر صائم ایوب صفر، اذان اویس 9، عبداللہ شفیق 3 اور شان مسعود 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پانچویں وکٹ 48 رنز پر گری، کپتان بابر اعظم صرف 7 رنز بنا سکے۔ 64 رنز پر چھٹی وکٹ اور 84 رنز پر ساتویں وکٹ بھی گر گئی، محمد عمران 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے ہدف کیا ہے؟ عبوری کوچ نے بتادیا
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور رابنسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔





