عوام کو ایک اور جھٹکا،پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگے

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کردیا گیا ہے

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top