عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

Pakistan SCO Summit 2026

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

، برطانوی کروڈ آئل کی قیمت میں 4.05 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

دوسری جانب امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 4.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 100.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے سے مقامی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top