افغان طلبا کیلئے بڑی خبر، پی ایم ڈی سی نے اہم اعلامیہ جاری کردیا

افغان طلبا کیلئے بڑی خبر، پی ایم ڈی سی نے اہم اعلامیہ جاری کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  نے ملک میں زیر تعلیم افغان میڈیکل طلبا کی قانونی حیثیت اور رجسٹریشن سے متعلق تفصیلی اعلامیہ جاری کر دیا ہے، اعلامیے کے مطابق پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام غیر ملکی طلبا پر بلاامتیاز یکساں قوانین اور ویزا پالیسی لاگو ہوتی ہے اور طب کی تعلیم کے لیے کسی مخصوص قومیت یا افغان طلبا پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق، ملک بھر میں 200 سے زائد افغان میڈیکل طلبا کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے محض 22 طلبا کونسل کے پاس باقاعدہ اور قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ان رجسٹرڈ 22 طلبا میں سے 14 اپنی تعلیم کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں جبکہ باقی 8 آئندہ برس اپنی گریجویشن مکمل کریں گے۔

اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بقیہ 106 افغان طلبا کے تعلیمی ریکارڈ اور ان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل تاحال جاری ہے۔

کونسل کا مزہد کہنا ہے کہ صرف میڈیکل کی ڈگری حاصل کر لینا پاکستان میں مستقل قیام یا طب کی پریکٹس کا قانونی جواز فراہم نہیں کرتا، بلکہ پریکٹس کے لیے پی ایم ڈی سی کا لائسنس اور درست ویزا ہونا لازمی شرط ہے،غیر رجسٹرڈ طلبا کو پاکستانی طبی تعلیمی نظام کے تحت قانونی طالب علم بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے: پی ایم ڈی سی

پی ایم ڈی سی کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ طلبا کو کاغذی کارروائی بروقت مکمل کرنے اور ان کی باعزت و منظم واپسی کے لیے بھرپور سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

کونسل نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تمام ضابطہ جاتی اور قانونی تقاضے پورے کرنے والے دیگر غیر ملکی طلبا کا پاکستان میں خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top