اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مختلف تھانوں میں درج 4 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزمان سے تفتیش کے لیے ان کی گرفتاری مطلوب ہے، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
تھانہ کوہسار کے مقدمے میں سہیل آفریدی، شاہد خٹک، سالار کاکڑ، صدام ترین اور امجد علی کے وارنٹ جاری ہوئے۔
تھانہ رمنا اور کراچی کمپنی کے مقدمات میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک اور عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اے ٹی سی اسلام آباد نے سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے
تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں سہیل آفریدی سمیت جنید اکبر، شاہد خٹک، عاطف خان، مینا خان، شفیع جان، نسیم علی شاہ، اقبال آفریدی اور عبدالغنی کے وارنٹ جاری کیے گئے۔





