زرمبادلہ کےذخائر میں ایک ارب ڈالرسے زائد کا بڑا اضافہ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی

زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ، مجموعی ذخائر 23.71 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

Pakistan SCO Summit 2026

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ، مجموعی ذخائر 23.71 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ 

حکومت کو کمرشل قرض کی مد میں بھاری رقم موصول ہونے کے بعد ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک ارب اکیس کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے اپنے ذخائر جو اس سے قبل 17 ارب 11 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھے، اب بڑھ کر 18 ارب 32 لاکھ 82 ہزار ڈالر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ملک کے تجارتی (کمرشل) بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد وہ 5 ارب 38 کروڑ 76 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ، سٹیٹ بینک نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

مرکزی اور کمرشل بینکوں کے ان اعداد و شمار کو ملا کر دیکھا جائے تو ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب اٹھارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کے مجموعی اضافے کے بعد 23 ارب 71 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top