چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کا معاملہ،وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کا معاملہ،وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا

Pakistan SCO Summit 2026

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خط کا باضابطہ جواب بھجوا دیا ہے جس میں ملک بھر میں آئین پر من و تو من عمل درآمد کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے اراکین کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم کا یہ جوابی خط اپوزیشن لیڈر کو موصول ہو گیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کے تمام امور کے لیے آئین اور قانون میں طے شدہ طریقہ کار کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔

دوسری طرف اس پیشرفت کے بعد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائدِ حزب اختلاف راجہ ناصر عباس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: اگلا چیف الیکشن کمشنر کون ہوگا؟ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں رابطہ، اہم جواب بھی بھجوا دیا

ملاقات کے دوران محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کی جانب سے موصول ہونے والے خط کے مندرجات سے راجہ ناصر عباس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس معاملے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں اور رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لینے اور تمام متعلقہ حلقوں کو اس سے آگاہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top