کرم میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے وابستہ 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغانستان سے تعلق رکھنے والا خارجی عبید اللہ سعد بھی شامل ہے، جو اپنے ساتھیوں سمیت سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی عبید اللہ سعد پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور،شمشتو کے قریب سی ٹی ڈی کا آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے
ذرائع کے مطابق ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔





