عالمی منڈی میں خام تیل 108 ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستان میں پٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ

Pakistan SCO Summit 2026

ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 103 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگیا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے جس کے باعث آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل مہنگا ہونے کی صورت میں پاکستان کے درآمدی بل اور عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

دورانِ کاروبار برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7.1 فیصد تک اضافہ ہوا اور قیمت 108 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ بعد ازاں برینٹ خام تیل 107.63 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جو یومیہ بنیاد پر 6.34 فیصد اضافہ ہے۔

یہ 19 مئی کے بعد برینٹ خام تیل کی بلند ترین اختتامی قیمت ہے، جبکہ گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران ایک روز میں ہونے والا یہ سب سے بڑا اضافہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی دورانِ کاروبار 7.3 فیصد تک بڑھی اور پہلی مرتبہ مئی کے بعد 103 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔ بعد ازاں ڈبلیو ٹی آئی 102.48 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 6.69 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز اور بحیرۂ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث رواں ہفتے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top