سرمایہ کاروں کیلئے ایک اور مشکل، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ کا آغاز شدید منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 78 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 865 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی کمی، اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

مسلسل دو کاروباری سیشنز میں ہونے والی نمایاں کمی کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جارہی ہے، جبکہ مارکیٹ میں منفی رجحان برقرار ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top