امریکا کا ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانے کا فیصلہ

Pakistan SCO Summit 2026

امریکا نے ایران پر دباؤ مزید بڑھانے کے لیے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پیر کو ایک بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، جس کا مقصد ایران پر معاشی دباؤ بڑھانا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں تہران کو 6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری امریکی جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

اسکاٹ بیسنٹ نے واضح کیا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ کاروباری روابط رکھنے والے اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ کاروباری معاملات کو اس قدر نقصان دہ اور غیر منافع بخش بنا دے گا کہ کوئی کمپنی یا فرد تہران کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھنے کا خطرہ مول نہ لے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ہیلی کاپٹر منتقل کرنا شروع کردیئے، ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ

امریکی حکام کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد ایران کی مالی اور معاشی سرگرمیوں کو محدود کرنا اور تہران پر زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ ڈالنا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top