بنوں کے علاقہ سردی خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل کی شناخت عبید اللہ ولد بلقیاز کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس لائن بنوں میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل عبید اللہ ڈیوٹی کے لیے اپنے گاؤں سردی خیل سے پولیس لائن بنوں جا رہا تھا کہ دورانِ سفر نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
واقعے کے بعد شہید پولیس کانسٹیبل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: دوستی سے انکار پر ملزم نے 17سالہ نوجوان کو قتل کردیا
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔





