الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف افسران کی ترقی، تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے چار افسران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں فیصل حکیم، عبداللہ، خورشید عالم اور نذر عباس شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل حکیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز ٹو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عبداللہ کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میجرعزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا یوم شہادت آج منایا جائے گا

اسی طرح نذر عباس کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکٹورل رولز تعینات کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق وسیم جعفری کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔ انہیں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے عہدے سے ہٹا کر سندھ میں تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد ضلعی افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top