جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائن دھماکہ، دو بچے زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں مبینہ طور پر پرانی لینڈ مائن یا مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی شناخت عمران اور خان سید کے نام سے ہوئی، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں کو زمین سے ایک پرانا مارٹر گولہ ملا، جس سے چھیڑ چھاڑ کے دوران دھماکا ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے دھماکے کی اصل نوعیت اور وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: ترناب فارم چوکی کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرکے انہیں محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو مالی معاونت فراہم کی جائے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top