آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کردیا گیا، جبکہ گریڈ 20 کے پولیس افسر کیپٹن (ر) سہیل چودھری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کیپٹن (ر) سہیل چودھری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) سہیل چودھری کی خدمات پنجاب سے وفاقی پولیس کے سپرد کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:میجر جنرل عاطف بن اکرم کی بطور ڈی جی سی آئی ایس آئی تعیناتی کا دعویٰ بے بنیاد قرار
علی ناصر رضوی کو ڈی جی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) تعینات کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 کے افسر سید خرم علی کو ڈی جی نیشنل پولیس بیورو مقرر کیا گیا ہے۔





