پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا احتجاج، شیر افضل مروت نے پیشگی اعلان کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ 27 ستمبر کو لانگ مارچ نہیں ہوگا، تاہم مارچ سے متعلق کئی عوامل زیر غور ہیں اور حتمی بات ابھی نہیں کہی جاسکتی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر کے مارچ سے چند روز قبل 14 ستمبر کو کیس کی سماعت مقرر ہونا اہم پیش رفت ہے۔

عدالت میں ہزاروں درخواستیں زیرِ التوا ہیں، ایسے میں ان کے کیس کی سماعت مقرر ہونے سے سوالات اٹھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی پٹیشن کسی کے مشورے یا اشارے پر نہیں بلکہ ذاتی فیصلے کے تحت دائر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10، 11 ماہ میں پی ٹی آئی کی سیاسی طاقت مسلسل کمزور ہوئی اور احتجاجی و سیاسی قوت میں بھی کمی واضح ہے۔

مارچ نہ ہونے کی صورت میں سیاسی ذمہ داری پارٹی قیادت پر عائد ہوگی، جبکہ پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی حکمت عملی اور فیصلوں کی ذمہ داری خود لینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:26 نومبر کے متاثرین کیلئے آنے والے 38 کروڑ روپے کہاں گئے؟ شیر افضل مروت کے سوال پر شفیع جان لاعلم نکلے

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ انہیں پی ٹی آئی کی کسی بیک ڈور ڈپلومیسی یا طاقتور حلقوں سے رابطوں کا علم نہیں۔

سیاسی اختلاف کے باوجود اخلاقی اقدار برقرار رہنی چاہئیں اور مخالفین کی خواتین کے احترام کا اصول سیاسی وابستگی سے بالاتر ہونا چاہیے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top