صدر زرداری کا بیرونِ ملک دورہ نجی تھا، تمام اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے گئے، ترجمان ایوان صدر

Pakistan SCO Summit 2026

ایوان صڈر کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا حالیہ بیرونِ ملک دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا اور دورے کے تمام اخراجات صدر نے ذاتی طور پر برداشت کیے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے دورے کے لیے نجی طیارہ چارٹر کیا تھا، جس کے اخراجات بھی انہوں نے اپنی جیب سے ادا کیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی طیارے کے علاوہ طیارے کے عملے، پارکنگ اور قیام سمیت دیگر تمام متعلقہ اخراجات بھی صدر آصف زرداری نے ذاتی طور پر ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ! 2 ہیلی کاپٹر خریدنے کی تیاری، آخر ضرورت کیوں پیش آئی؟جانئے

صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ دورے کے دوران ہونے والے دیگر تمام اخراجات بھی سرکاری خزانے سے نہیں بلکہ صدر نے ذاتی طور پر برداشت کیے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top