پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کی ریاست کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے، عاصم افتخار

Pakistan SCO Summit 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی ہر شکل کا خاتمہ ضروری ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کی ریاست کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ نائن الیون کے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں میں 7 پاکستانی بھی شامل تھے، پاکستان نائن الیون کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوچکے ہیں، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم افتخار احمد پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ مقرر

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ضروری ہیں، خطے میں امن و سلامتی کے لیے دہشتگردی کے تمام مراکز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top