شکارپور میں زرخیل لنک روڈ پر قائداعظم محمد علی جناح کے ہم شکل خالد حسین ترین ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔
حادثے کے نتیجے میں خالد حسین ترین کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مون سون کے آخری اسپیل کا الرٹ جاری، بارشوں کی پیشگوئی
ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی، جس کے دوران معلوم ہوا کہ حادثے کے باعث ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔
خالد حسین ترین کو مزید طبی نگہداشت کے لیے ہسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔





