25 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: قومی بچت نے 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی 10 ستمبر 2026 کو کوئٹہ میں ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کردیے ہیں۔

قرعہ اندازی میں دو بانڈ ہولڈرز پہلے انعام کے حقدار قرار پائے، جس کی مالیت 3 کروڑ روپے فی انعام ہے۔ قومی بچت کے مطابق پہلے انعام کے لیے کامیاب پرائز بانڈ نمبرز 151975 اور 154149 ہیں، جن کے مالکان کو 3،3 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

اسی قرعہ اندازی میں 5 بانڈ ہولڈرز نے دوسرا انعام بھی اپنے نام کیا۔ دوسرے انعام کی رقم ایک کروڑ روپے فی انعام مقرر ہے۔

دوسرے انعام کے لیے کامیاب پرائز بانڈ نمبرز 322522، 428227، 501842، 579060 اور 647138 ہیں۔ ان پانچوں بانڈ ہولڈرز کو ایک، ایک کروڑ روپے کا انعام ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : قائداعظم کے ہم شکل خالد حسین ترین کا روڈ ایکسیڈنٹ، ٹانگ ٹوٹ گئی

قومی بچت کے جاری کردہ نتائج کے مطابق قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر 700 بانڈ ہولڈرز نے تیسرا انعام بھی حاصل کیا، جس کی مالیت 3 لاکھ روپے فی انعام ہے۔

قومی بچت نے تیسرے انعام کے تمام 700 کامیاب پرائز بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست بھی جاری کردی ہے۔

انعامی رقم پر ود ہولڈنگ ٹیکس

پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد کو ملنے والی انعامی رقم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے قوانین کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس بھی عائد ہوگا۔

ایف بی آر کے ضوابط کے تحت ٹیکس فائلرز کی انعامی رقم سے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جائے گا، جبکہ نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 30 فیصد مقرر ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top