ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی پری بکنگ باضابطہ طور پر شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایپل اسٹور ایک بار پھر آن لائن دستیاب ہوگیا ہے، جہاں صارفین اپنی پسند کے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے ماڈل اور کنفیگریشن کا انتخاب کرکے پری آرڈر دے سکتے ہیں۔
The iPhone 18 Pro and iPhone 18 Pro Max are now available to pre-order 🚨
The new iPhones will be available starting Friday, September 18. Did you order one? pic.twitter.com/51oON8EaTT
— Apple Hub (@theapplehub) September 12, 2026
رپورٹ کے مطابق اس بار ایپل نے ویب سائٹ کو مسلسل ریفریش کرنے کے بجائے صارفین کے لیے قطار کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت صارفین کو اپنی باری کا انتظار کرنا ہوگا اور آرڈر پیج قطار میں نمبر آنے پر ہی کھلے گا۔
ایپل نے نئے آئی فونز کی پری بکنگ سے قبل خریداروں کو آرڈر کی تیاری کا آپشن بھی فراہم کیا تھا، جس کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ کنفیگریشن اور ادائیگی کا طریقہ پہلے ہی منتخب کرسکتے تھے۔
پری بکنگ شروع ہونے کے بعد پہلے سے محفوظ کی گئی یہ معلومات چیک آؤٹ کا عمل تیز کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف، قیمت بھی سامنے آگئی
رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو کی پری بکنگ کے لیے مخصوص وقت مقرر کیا گیا تھا۔ پری آرڈرز بحرالکاہل کے وقت کے مطابق صبح 5 بجے جبکہ مشرقی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئے۔ تاہم ایپل اسٹور کی ویب سائٹ اور ایپ دوبارہ آن لائن ہونے کے دوران مختلف صارفین کو رسائی کے اوقات میں فرق کا سامنا ہوسکتا ہے۔
کچھ خریداروں کو دیگر صارفین کے مقابلے میں پہلے ایپل اسٹور تک رسائی ملنے کا امکان ہے، جس کا انحصار رسائی کے ذریعے اور صارف کے مقام پر بھی ہوسکتا ہے۔
ڈیلیوری میں تاخیر کا امکان
آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی پری بکنگ کے بعد طلب میں اضافے کے باعث ڈیلیوری کی تاریخیں متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خاص طور پر مقبول رنگوں، اسٹوریج کی گنجائش اور مختلف کنفیگریشنز کی صورت میں ڈیلیوری کی تاریخیں تیزی سے آگے بڑھ سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ آئی فون 18 پرو سیریز کی ابتدائی قیمت 1199 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔





