ہرنائی (شاہرگ): ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کی مائن نمبر 151 میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور (ایف سی) اور شہری انتظامیہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ایف سی اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات بھی سنبھالے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام 9 کان کنوں کو کان سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 کان کنوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ 5 زخمی کان کنوں کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،پولیس کانسٹیبل شہید
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہی





