100 روپے فی لیٹر ریلیف کیسے حاصل کریں؟طریقہ کار سامنے آگیا

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت رعایتی پیٹرول کے حصول کے لیے حکومت نے رجسٹریشن اور استعمال کا طریقہ کار جاری کردیا۔

حکومت کے مطابق اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہری موبائل میسج میں REG، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، صوبے کا نام اور رجسٹریشن کی تاریخ درج کرکے 9771 پر بھیجیں۔

رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد شہری کو موبائل فون پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ پیٹرول حاصل کرنے سے قبل 9771 پر TOK لکھ کر ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا، جس کے جواب میں صارف کو ٹوکن نمبر جاری کیا جائے گا۔

شہری ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر رعایتی پیٹرول حاصل کرسکیں گے۔ ٹوکن کے ذریعے پیٹرول کی مقدار اور استعمال کی مقررہ مدت سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جائیں گی، جس کے مطابق مقررہ مدت کے اندر پیٹرول حاصل کیا جاسکے گا۔

حکومت کی ریلیف اسکیم اور پیٹرول سے متعلق مزید معلومات کے لیے pmfuelrelief.pk وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں مزید اضافے کا اعلان

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے ریلیف دینے کے لیے بائیک، رکشا، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل، رکشا، چنگچی اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے شہریوں پر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کم کرنے کے لیے خصوصی ریلیف اسکیم شروع کی جارہی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top