ایران ہمارے ساتھ ڈیل کرنے کے لیے بے تاب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی، ممکن ہے جنگ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد اختتام پذیر ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے میں ہے، تاہم وہ ایران کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جو امریکا کے مفاد میں نہ ہو۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک ایران کے ساتھ ملاقات کریں تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے 7 شرائط رکھ دیں

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوتے ہی پٹرول کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top