نیند میں دانت پیسنے کی عادت خطرے کی علامت، ماہرین نے اہم وجہ بتادی

Pakistan SCO Summit 2026

برطانیہ میں ماہرینِ دندان سازی نے نوجوانوں میں دانت پیسنے اور جبڑے بھینچنے کی شکایات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کی بڑی وجہ ذہنی دباؤ اور اسٹریس کو قرار دیا جا رہا ہے۔

برٹش سوسائٹی آف ڈینٹل سلیپ میڈیسن کے مطابق دانت پیسنے کی عادت میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ برٹش ڈینٹل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی اعداد و شمار دستیاب نہیں۔

ماہرین کے مطابق دانت پیسنے کی علامات میں دانتوں کا گھسنا یا ٹوٹنا، صبح کے وقت سر یا چہرے میں درد، جبڑے میں اکڑاؤ، دانتوں میں حساسیت، نیند میں خلل اور دن بھر تھکن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبح اٹھتے ہی ایک گلاس پانی پینے کے صحت پر ممکنہ فوائد

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ اور پریشانی کے باعث جسم میں تناؤ بڑھتا ہے، جس کے نتیجے میں بعض افراد نیند کے دوران غیر ارادی طور پر دانت پیستے یا جبڑا بھینچتے ہیں۔

31 سالہ ایلا بھی اس مسئلے کا شکار رہیں اور شدید جبڑے کے درد اور دانتوں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد علاج کروایا۔ ان کے مطابق علاج کے بعد نیند بہتر ہوئی، درد میں کمی آئی اور صبح کے وقت توانائی میں اضافہ ہوا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top