جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی

Pakistan SCO Summit 2026

لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے ہفتے کے اختتام پر کیمرون او ریلی کے ساتھ شادی کی، جس کی تصدیق جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے بھی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کی عمر 52 سال جبکہ ان کے شوہر کیمرون او ریلی 62 سال کے ہیں۔ کیمرون او ریلی آئرش آسٹریلوی شہری اور معروف میڈیا شخصیت و سابق رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔

جمائما اور کیمرون کی منگنی رواں سال مئی میں سامنے آئی تھی۔ دونوں کے درمیان تقریباً ایک سال سے تعلق قائم تھا۔ جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے گزشتہ رات جوڑے کی شادی کی تصدیق کی، جبکہ ان کی اہلیہ جمائما جونز نے آن لائن پیغام میں اس دن کو خوشی کا دن قرار دیا۔

دونوں کی ملاقات اس وقت ہوئی جب کیمرون متعدد ڈاکیومنٹریز اور فلموں میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں پہلے دوست بنے اور بعد ازاں یہ تعلق رومانوی رشتے میں تبدیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی

جمائما کے ایک قریبی دوست کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے اور ان کی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی۔ رومانوی تعلق سے قبل دونوں کچھ عرصے تک دوست رہے۔

رپورٹ کے مطابق کیمرون او ریلی نجی زندگی پسند شخصیت ہیں اور جمائما بھی ان کی نجی زندگی کو نجی رکھنے کی خواہشمند ہیں۔ کیمرون کے چار بچے ہیں، جبکہ جمائما کے سابق وزیراعظم عمران خان سے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سابق وزیراعظم اور کرکٹ لیجنڈ عمران خان سے 1995 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی ازدواجی زندگی تقریباً 9 سال جاری رہی اور 2004 میں ان کی علیحدگی ہوگئی۔

جمائما اور عمران خان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔ طلاق کے بعد بھی جمائما کے عمران خان کے ساتھ تعلقات اور بچوں سے متعلق معاملات عالمی میڈیا میں زیر بحث رہے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top