لاہور: انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں 11 اوورز کم کرانے کی مرتکب قرار پائی، جس پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا۔
سلو اوور ریٹ پر جرمانے کے علاوہ پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں 11 پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے، جس کے بعد قومی ٹیم کی پوزیشن مزید متاثر ہوئی ہے۔
A further blow for Pakistan who have been hit with a pair of sanctions following their loss to England in the third #WTC27 contest in Birmingham.https://t.co/4pBrDK5K7n
— ICC (@ICC) September 14, 2026
یاد رہے کہ برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں وائٹ واش کیا۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہی، جس کے باعث پاکستان کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ٹیم کا ٹرافی لینے سے انکار، محسن نقوی گزشتہ سال بھی مؤقف پر ڈٹے رہے، آج بھی قائم ہیں، پی سی بی ذرائع
دوسری جانب انگلینڈ کے ہاتھوں ہوم سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی مزید تنزلی ہوئی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم آخری نمبر پر پہنچ گئی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے، جس نے گزشتہ 10 میچز میں 8 فتوحات حاصل کی ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
More #WTC27 gains for England after a series sweep over Pakistan 👏
More on the recent standings 👉 https://t.co/Ag5irO9kgu pic.twitter.com/bvUt7njASP
— ICC (@ICC) September 12, 2026
بنگلہ دیش چھٹے، سری لنکا ساتویں جبکہ ویسٹ انڈیز ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔
پاکستان کی حالیہ ٹیسٹ کارکردگی مسلسل تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اور قومی ٹیم کو اہم میچز میں کامیابی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کا براہِ راست اثر ٹیم کی پوزیشن پر پڑ رہا ہے۔
پاکستان اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف بھی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-2 سے شکست کھا چکا ہے۔ مسلسل ناکامیوں کے بعد قومی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے آئندہ میچز میں فتوحات حاصل کرنا ہوں گی، بصورت دیگر رینکنگ میں مزید تنزلی کا خدشہ ہے۔





