فیکٹ چیک:اسلام آباد میں 23 ہزار 500 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا دعویٰ جعلی قرار

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کیے جانے کا نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے، تاہم وزارت اطلاعات و نشریات نے اسے جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سیکیورٹی اور دیگر ذمہ داریوں کے لیے تین صوبوں سے مجموعی طور پر 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کیے ہیں۔

مبینہ دستاویز میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار جبکہ بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار اسلام آباد بھیجے جائیں گے اور انہیں 20 ستمبر 2026 تک تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

وزارت کے مطابق اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے 23 ہزار 500 اضافی پولیس اہلکار طلب کرنے، صوبوں سے مذکورہ تعداد میں اہلکار منگوانے یا 20 ستمبر تک ان کی تعیناتی سے متعلق گردش کرنے والی معلومات کسی مستند سرکاری اعلان پر مبنی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج اور لانگ مارچ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

وزارت اطلاعات نے عوام کو جعلی خبروں اور غیر مصدقہ اطلاعات سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی معلومات کو آگے پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

اسلام آباد کے لیے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے۔ عوام کسی بھی سرکاری فیصلے یا نوٹیفکیشن کی تصدیق متعلقہ سرکاری ذرائع سے کریں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top