ملک میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر بڑی کمی

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 88 ہزار 672 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : موٹر سائیکل والوں کو ہفتے میں ایک بار فیول سبسڈی، شناختی کارڈ کی شرط نہیں، وفاقی حکومت

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 122 روپے کم ہوکر 6 ہزار 802 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 308 ڈالر پر پہنچ گیا۔

یوں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top