خیبرپختونخوا میں اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں کا نظام تبدیل کرنے کی تیاری

Pakistan SCO Summit 2026

کاشف عزیز
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی پولیس کے انتظامی ڈھانچے، افسران کی تعیناتیوں، تبادلوں اور احتساب کے نظام میں بنیادی اصلاحات کے لیے “خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2026” کا اہم مسودہ تیار کر لیا ہے۔ مجوزہ ایکٹ کے تحت 1985 کے پرانے پولیس نظام کے کئی امور میں بڑی تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔

مسودے کی اہم شقوں کے مطابق پولیس افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کے طریقہ کار کو ‘رولز آف بزنس کے تابع کیا جائے گا۔ جبکہ افسران کے تقرر، تبادلوں اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کے بنیادی اختیارات صوبائی حکومت کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئی تجاویز کے تحت ڈی آئی جی (DIG) اور اس سے اعلیٰ سطح کے افسران کی تعیناتی یا تبادلے کےلیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حتمی منظوری لازمی ہوگی۔

مجوزہ قانون میں صرف انتظامی اختیارات ہی نہیں بلکہ پولیس افسران کے شفاف احتساب اور تادیبی کارروائی کا طریقہ کار بھی شامل کیا گیا ہے۔ شہریوں اور دیگر شعبوں کی جانب سے پولیس افسران کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی تادیبی تحقیقات اور نگرانی کے لیے سینئر پولیس افسران پر مشتمل ایک بااختیار کمیٹی قائم کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس میں وکیل نے پراسیکیوٹر کے کردار پر سوال اٹھا دیے

اس کے علاوہ مسودے میں پولیس شہداء کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے بچوں کے لیے سرکاری کوٹہ مقرر کرنے کی شق بھی شامل کی گئی ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top