پشاور: گڑھی موسم خان میں خواتین کے ساتھ پیش آئے واقعے میں اہم پیش رفت

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور کے علاقے گڑھی موسم خان میں دو خواتین کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں جنسی اور جسمانی تشدد کی باقاعدہ تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے دورانِ واردات خواتین کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے واضح نشانات ان کے جسموں پر موجود ہیں۔ پولیس نے اس میڈیکل رپورٹ کو باقاعدہ طور پر تفتیشی فائل اور قانونی چالان کا حصہ بنا لیا ہے تاکہ کیس کے تمام تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کی صبح تھانہ رحمان بابا کی حدود میں چار مسلح افراد نے ایک شہری کے گھر میں داخل ہو کر اس کی دو بیویوں کو یرغمال بنایا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی رپورٹ درج ہوتے ہی ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

پولیس نے جدید سائنسی اور تکنیکی شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئےچاروں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون کا نیا آپریٹنگ سسٹم آج رات جاری ہوگا، تفصیلات سامنے آ گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 ستمبر کومبینہ طور پر جب پولیس ٹیم گرفتار ملزمان کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی تو اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آ کر حراست میں موجود چاروں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top