ایران فوری طور پر امریکہ کیساتھ معاہدہ چاہتا ہے،امریکی صدر کا دعویٰ

ایران فوری طور پر امریکہ کیساتھ معاہدہ چاہتا ہے،امریکی صدر کا دعویٰ

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران شدت کے ساتھ امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے اور وائٹ ہاؤس اس حوالے سے مذاکرات کے آپشن پر غور کے لیے تیار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ایران اب ہر قیمت پر اور جلد از جلد ایک ڈیل چاہتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے، تاہم فی الوقت امریکہ نے مذاکرات کا راستہ یکسر بند نہیں کیا اور اس آپشن کو کھلا رکھا ہوا ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ پر بات کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ تنازع رواں برس ہی منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران جنگ فوری ختم ہو جائے گی، امریکی صدر کا بڑا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے فوراً بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی اور قیمتیں تیزی سے نیچے گریں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی حکمتِ عملی کے تحت بالآخر امریکہ وہاں سے نکل جائے گا، تاہم اگر وینزویلا کی طرز پر وہاں موجود رہ کر تیل کے وسائل کا کنٹرول سنبھالنے کا کوئی فیصلہ کیا گیا تو صورتِ حال مختلف ہو سکتی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top