اسلام آباد اور جڑواں شہر راولینڈی سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ۔
پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا، دوسری جانب پنجاب کے شہروں کھاریاں، لالہ موسیٰ اور وزیر آباد میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بادلوں کی گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، جبکہ آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی رم جھم کا سلسلہ جاری ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 17 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید شدید بارشوں کا سیکنڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق، پنجاب کے مختلف اضلاع اور بالائی خیبر پختونخوا میں آئندہ چند دنوں کے دوران مزید مباُدلہ اور شدید بارشیں متوقع ہیں، جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





