پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا، ترجمان پاک فوج

پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا، ترجمان پاک فوج

Pakistan SCO Summit 2026

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیہننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا ۔ 

العربیہ انگلش کو اپنے انٹرویو میں ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے خطرات کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے حملوں کا مقابلہ کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ڈی جی آئی پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرات سے اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان پرعزم ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان خطے مٰں امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔

ترجمان پاک فوج نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان میں کوئی مداخلت اور کوئی دہشت گردی نہ ہو

انہوں نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ افغان حکومت یا وہاں کا موجودہ نظام جس علاقے کو کنٹرول کرتا ہے، وہاں سے پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی بھرتی، تربیت، مسلح کرنے اور پاکستان کے اندر حملوں کے لیے استعمال کیے جانے کے شواہد سامنے آ رہے ہیں۔ یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے مسئلہ ہے۔

ہم یہ بات محض الزام لگانے کے لیے نہیں کہہ رہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بھی مختلف دہشت گرد تنظیموں کا ذکر کیا گیا ہے جو پاکستان میں کارروائیاں کرتی ہیں۔

ان میں القاعدہ، داعش خراسان، بلوچ لبریشن آرمی، تحریک طالبان پاکستان، ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں،ہم یہ چاہتے ہیں کہ افغانستان دنیا کا دہشت گردی کا مرکز نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دفاع کا حق اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 میں تسلیم کیا گیا ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت، حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر پاکستانی شہری کی جان، عزت اور مال کا دفاع کرے۔

انہوں نےکہا کہ اس مقصد کے لیے جو کچھ ضروری ہوگا، وہ کیا جائے گا اور کیا جا رہا ہے، چاہے اس کی منصوبہ بندی کوئی بھی کر رہا ہو کہاں سے کی جا رہی ہو اور اسے کس طریقے سے انجام دیا جا رہا ہو۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top