ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیہننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا ۔
العربیہ انگلش کو اپنے انٹرویو میں ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے خطرات کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے حملوں کا مقابلہ کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
ڈی جی آئی پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرات سے اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان پرعزم ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے مٰں امن کا خواہاں ہے، پاکستان خطے مٰں امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔





