پشاور میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب گینگ کے 2 ملزمان ہلاک

Pakistan SCO Summit 2026

کاشف عزیز

پشاور: بھانہ ماڑی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب گینگ کے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاکر ولد لعل محمد اور عثمان ولد فضل غنی کے نام سے ہوئی ہے، جو 13 سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان ڈکیتی، راہزنی، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملوں سمیت مختلف سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سول کوارٹر روڈ پر ایک صراف سے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے لوٹے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مطلوب ملزمان قبرستان غازی بابا لارہ میں موجود ہیں۔ پولیس ٹیم جب موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے 68 لاکھ روپے کی مسروقہ رقم، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں مزید کارروائی اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top