وفاقی پولیس کے 53 اہلکار این سی سی آئی اے میں تعینات

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: وفاقی پولیس کے 53 اہلکاروں کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر این سی سی آئی اے منتقل کیا گیا ہے۔ تعینات کیے جانے والے اہلکاروں میں انسپکٹر، سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں۔

وفاقی پولیس میں ایس ایچ او کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے شفقت فیض کو بھی این سی سی آئی اے میں ایس ایچ او تعینات کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گریڈ20کےپولیس افسرکیپٹن(ر)سہیل چودھری نئےآئی جی اسلام آبادتعینات

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو این سی سی آئی اے میں بھیجنے کا فیصلہ ادارے کی افرادی قوت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

نئی تعیناتیوں کے بعد این سی سی آئی اے میں سائبر کرائم سے متعلق تحقیقات اور دیگر ذمہ داریوں کے لیے نفری میں اضافہ ہوگا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top