اسلام آباد ہائی وے پر سفر کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گاڑی کو ایک اور گاڑی کی جانب سے مبینہ طور پر ٹکر مارے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
حادثے میں ملوث دوسری گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ’’جی اے ٹی 764 اسلام آباد‘‘ بتایا گیا ہے۔
ٹریفک حادثے کے بعد وزیراعلیٰ خود اپنی گاڑی سے باہر آئے اور غصے کی حالت میں ٹکر مارنے والی گاڑی کو روکے رکھنے اور اس کی چابی نکالنے کی ہدایت کرتے رہے۔
موقع پر موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ لوگ بدمعاش بنے ہوئے ہیں ۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کی گاڑی سے چابی نکالو کیونکہ اس نے غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ کر وزیراعلیٰ کی گاڑی کو ٹکر ماری ہے، اس کو یہاں سے جانے نہیں دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ وزیراعلیٰ کی گاڑی کو ٹکر مارو۔”





